جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں واقع تینگانیکا جھیل کے نزدیک موجود گاؤں میں سیلاب سے 100 سے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کانگو کے حکام نے بتایا کہ سیلاب جھیل تینگانیکا میں میں آیا اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب سے کاسابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقے میں روانڈا کے حامی علیحدگی پسند ایم 23 نے رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران خطے میں حملوں کے دوران سیکڑوں شہریوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقے اس وقت بھی کنشاسا کے زیرانتظام ہے اورایم 23 کے زیرکنٹرول علاقوں میں شامل نہیں ہے۔ جنوبی ریجن کی حکومت کے ترجمان ڈیڈیئر لوگینوا کے مطابق سیلاب گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی بارش کے باعث کاسابا دریا میں طغیانی کی وجہ سے آیا اور انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 62 بتائی اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق جھیل تینگانیکا کے ذریعے صرف کاسابا تک رسائی ہے اور ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک فعال نہیں ہے اور اسی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ اپریل کے ماہ میں کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ صوبائی وزیر صحت پیٹریسن گونگو اباکاضی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہلاکتوں کی یہ تعداد غیرحتمی ہے کیونکہ بارشوں سے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں گھر اور سڑکیں تباہی کا شکار ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث مرنے والوں کے حوالے سے جو اعداد وشمار سامنے آرہے ہیں اس کے مطابق 30 افراد کی تصدیق ہوچکی ہے۔
Source: social media
جنگ بندی نہیں بلکہ الیگزینڈر کی رہائی کے لیے محفوظ راہ داری پر بات ہوئی ہے : نیتن یاہو
غزہ کی پٹی : اسکول پر اسرائیلی بم باری ، عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم
کانگو میں سیلاب سے تباہی، 100 سے زائد شہری ہلاک
چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ
پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
اسرائیلی وزیرِ اعظم: 1982 میں ہلاک شدہ فوجی کی لاش لبنان سے واپس اسرائیل پہنچ گئی
عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا
عمران کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست مسترد
بنگلہ دیش :محمد یونس حکومت نے عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی
ڈونلڈٹرمپ قطر سے قیمتی ترین تحفہ لینے کو تیار