International

’یادگار خبر ہے‘، ٹرمپ کا اسرائیلی نژاد امریکی شہری کی رہائی کا خیرمقدم

’یادگار خبر ہے‘، ٹرمپ کا اسرائیلی نژاد امریکی شہری کی رہائی کا خیرمقدم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی امریکی عدن الیگزینڈر کو رہا کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ تمام یرغمالی رہا کیے جائیں گے اور جنگ ختم ہو جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کی جانب سے اتوار کے روز عدن الیگزینڈر کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں، جنہوں نے اس خبر کو یادگار بنانے میں کردار ادا کیا۔‘ انہوں نے اس رہائی کو ’نیک نیتی کا اشارہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے کہ یہ قدم ان ضروری اور حتمی اقدامات میں سے پہلا ہو گا جو اس وحشیانہ تنازع کو ختم کرنے لیے ضروری ہیں۔‘ عدن الیگزینڈر بھی ان یرغمالیوں میں شامل ہیں جن کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے وقت غزہ سے پکڑا گیا تھا۔ خیال رہے سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کر دی تھی، جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دو ماہ پیشتر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے بعد جنگ بندی ہو گئی تھی اور اس دوران چند یرغمالیوں کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا تھا۔ تاہم جنگ بندی کی مدت پوری ہونے کے بعد اسرائیل نے پھر سے غزہ پر حملے شروع کر دیے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments