نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور عالمی مارکیٹوں پر ان کے اثرات کے پیش نظر امریکی شہریوں کو درپیش معاشی طوفانوں کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ نیویارک ٹائمز میں شایع شدہ مضمون میں مالی اور معاشی مبصرین اور ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ کو بہت جلد اقتصادی طوفانوں کا سامنا کرنا پڑے گا لہذا امریکی گھرانوں کو چاہیے کہ اپنے لیے ہنگامی فنڈز کا اہتمام کریں۔ اس مضمون میں درج ہے کہ امریکی صدر نے اپنے تجارتی اور ٹیرف جنگ سے بین الاقوامی سطح پر معاشی کشیدگی اور افراط زر کا خطرہ بڑھا دیا ہے جبکہ بہت سے امریکی شہری وسیع کساد بازاری کی زد میں آسکتے ہیں۔ گھریلو معیشت کے ماہر رمیت ستی نے کہا ہے کہ ایک ہنگامی فنڈ امریکی شہریوں کی بقا یا زوال کے لیے فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔ وینگارڈ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ پائولو کوسٹا نے کہا ہے کہ امریکی گھرانے زیادہ سے زیادہ بچت کرنا شروع کردیں کیونکہ معاشی بحران شروع ہوا تو بے روزگاری کی شدت کم سے کم 6 مہینے تک جاری رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دوسرے ممالک پر بھاری ٹیرف کا ردعمل امریکہ کی خرد و کلاں معیشت پر پڑنا شروع ہوگیا ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ امریکہ کی مارکیٹیں دوسرے ممالک کی پیداوار سے بری طرح وابستہ ہیں اور درآمدات پر ٹیکس بڑھانے کے نتیجے میں امریکی گھرانوں کو روزمرہ کے سامان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Source: social media
جنیوا: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاؤس
یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ، ڈرائیور زخمی
جنگ بندی نہیں بلکہ الیگزینڈر کی رہائی کے لیے محفوظ راہ داری پر بات ہوئی ہے : نیتن یاہو
غزہ کی پٹی : اسکول پر اسرائیلی بم باری ، عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم
چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
اسرائیلی وزیرِ اعظم: 1982 میں ہلاک شدہ فوجی کی لاش لبنان سے واپس اسرائیل پہنچ گئی
عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا
عمران کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست مسترد
بنگلہ دیش :محمد یونس حکومت نے عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی
ڈونلڈٹرمپ قطر سے قیمتی ترین تحفہ لینے کو تیار