International

افغانستان: پولیس نے موسیقی سننے پر 14 افراد حراست میں لے لیے

افغانستان: پولیس نے موسیقی سننے پر 14 افراد حراست میں لے لیے

افغانستان کی حکومت نے 14 ایسے افراد کو حراست میں لے لیے ہیں جن پر گانے سننے اور گانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ گرفتاریاں شمالی افغانستان کے صوبہ تخار میں عمل میں لائی گئی ہیں۔ شمالی افغانستان میں ایک صوبے کی پولیس نے ہفتے کے روز ان گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔ گانے بجانے اور رقص و سرود کی سرگرمیوں پر طالبان حکومت کے قیام میں آنے کے بعد سے پابندی لگا رکھی ہے۔ واضح رہے 15 اگست 2021 سے افغانستان میں امریکی فوج کے اچانک نکل بھاگنے کے بعد سے طالبان کی حکومت قائم ہے۔ افغانستان میں موسیقی اور رقص و سرود پر پابندی کا یہ سلسلہ ، سرعام گانے بجانے، ہوٹلوں اور ریستورانوں کے علاوہ گاڑیوں کے اندر دوران سفر موسیقی سننے پر جاری ہے۔ اسی طرح شادی بیاہ اور دیگر تقریباتمیں بھی رقص و سرود کی اجازت نہیں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی رات تخار صوبے کی پولیس نے یہ گرفتاریاں کی تھیں۔ گرفتاری کے بعد ان زیر حراست افراد کے بارے میں تفتیش کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments