پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے تین ایئر بیسز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، تاہم پاکستان کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کو بروقت ناکام بنا دیا۔ یہ ایئر بیسز کہاں واقع ہیں اور ان کی اہمیت کیا ہے؟ نور خان ایئر بیس نور خان ایئر بیس جو پہلے ’پی اے ایف بیس چکلالہ‘ کے نام سے جانی جاتی تھی پاکستان ایئر فورس کا ایک مرکزی فضائی اڈہ ہے جو راولپنڈی کے چکلالہ علاقے میں واقع ہے۔ یہ ایئر بیس 1935 میں برطانوی رائل ایئر فورس کے تحت قائم کی گئی اور بعد ازاں اسے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ 2012 میں اس بیس کا نام ایئر مارشل نور خان کے اعزاز میں رکھا گیا جنہوں نے 1965 کی جنگ میں ایئر فورس کی قیادت کی تھی۔ شورکوٹ ایئر بیس (پی اے ایف بیس رفیقی) شورکوٹ ایئر بیس، جسے آج پی اے ایف بیس رفیقی کہا جاتا ہے، ضلع جھنگ کے قریب شورکوٹ میں واقع ہے۔ یہ بیس 1960 کی دہائی میں قائم کی گئی تھی اور بعد ازاں اسے 1965 کی جنگ کے سکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ یہ بیس پاکستان ایئر فورس کے اہم آپریشنل مراکز میں شمار ہوتی ہے جہاں جدید جنگی طیارے اور تربیتی سکواڈرنز تعینات ہیں۔ مرید ایئر بیس مرید ایئر بیس ضلع چکوال کے علاقے مرید میں واقع ہے اور پاکستان ایئر فورس کے ڈرون پروگرام کا بنیادی مرکز تصور کی جاتی ہے۔ یہ بیس 1942 میں برطانوی دور میں قائم کی گئی تھی اور قیام پاکستان کے بعد پی اے ایف کے زیر انتظام آ گئی۔ 2014 میں اس بیس کی اپ گریڈیشن کے بعد اسے مرکزی آپریشنل بیس کا درجہ دیا گیا جہاں بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں اور ان سے متعلقہ سکواڈرنز کی تربیت و تعیناتی کی جاتی ہے۔
Source: social media
جنیوا: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاؤس
یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ، ڈرائیور زخمی
جنگ بندی نہیں بلکہ الیگزینڈر کی رہائی کے لیے محفوظ راہ داری پر بات ہوئی ہے : نیتن یاہو
غزہ کی پٹی : اسکول پر اسرائیلی بم باری ، عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم
کانگو میں سیلاب سے تباہی، 100 سے زائد شہری ہلاک
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
اسرائیلی وزیرِ اعظم: 1982 میں ہلاک شدہ فوجی کی لاش لبنان سے واپس اسرائیل پہنچ گئی
عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا
عمران کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست مسترد
بنگلہ دیش :محمد یونس حکومت نے عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی
ڈونلڈٹرمپ قطر سے قیمتی ترین تحفہ لینے کو تیار