International

حماس نے غزہ میں قید دو اسرائیلیوں کی ویڈیو جاری کر دی

حماس نے غزہ میں قید دو اسرائیلیوں کی ویڈیو جاری کر دی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز دو اسرائیلی قیدیوں کی ہفتے کی شام ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ دوں غزہ کی پٹی پر اکتوبر 2023 سے قید ہیں۔ ویڈیو میں موجود ایک اسرائیلی قیدی 19 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کی اس طویل ترین جنگ کو ختم کرنے کا اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے۔ تاکہ اسے اور دوسرے اسرائیلی قیدیوں کو رہائی مل سکے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں ان دونوں اسرائیلی قیدیوں کی شاخت الکانا بہبوت اور یوسف ھیم کے ناموں سےظاہر کی ہے۔ یہ غزہ میں جارئ اسرائیلی جنگ کے پہلے روز سے ہی غزہ میں قید ہیں۔یہ دونوں میوزک میلے سے حماس کے عسکری ونگ نے اٹھائے تھے۔ یہ دونوں جسمانی طور پر ہو چکے ہیں۔ بلا شبہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل اور اب تک کی طویل مدت کی حامل ہو چکی ناکہ بندی کی وجہ سے اسرائیلی قیدی بھی خوراک وغیرہ کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments