International

انڈیا اور پاکستان کے ساتھ کام کر کے دیکھوں گا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

انڈیا اور پاکستان کے ساتھ کام کر کے دیکھوں گا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان انڈیا دونوں کے ساتھ تجارت کو ’کافی حد تک‘ بڑھائیں گے۔ اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم دی ٹروتھ پر کی گئی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کہ ’لاکھوں نیک اور معصوم لوگ مارے جا سکتے تھے۔‘ ‘میں ان دونوں عظیم ملکوں کے ساتھ تجارت کافی حد تک بڑھاؤں گا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’آپ کے دلیرانہ اقدامات نے آپ کی میراث کو مزید عظمت بخشی۔ مجھے فخر ہے کہ امریکہ اس تاریخی اور جراتمندانہ فیصلے تک پہنچنے میں آپ کی مدد کر سکا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اس ضمن میں کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن وہ دونوں عظیم ممالک کے ساتھ تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے جا رہا ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان انڈیا دونوں کے ساتھ مل کر یہ دیکھنے کی کوشش کریں گے آیا ’ایک ہزار سال‘ کے بعد کشمیر کے معاملے کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ’خدا پاکستان اور انڈیا کی قیادت کو کامیاب کرے اس نے بہت اچھا کام کیا۔‘ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان شدید لڑائی اور ایک دوسرے پر حملے کیے گئے۔ تاہم پاکستان اور انڈیا جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود بھی ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments