امریکی سفارت خانے نے انتباہ کیا ہے کہ اگلے کئی دنوں کے دوران یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملے ہوں گے۔ سفارت خانے کے مطابق یہ تشویشناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو بھی خبر دار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں کی طرف رجوع کریں۔ خصوصاً جیسے ہی خطرے یا حملے کے سائرن بجیں۔ نیز سفارت خانے کے ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں۔ تاکہ اپ ڈیٹ رہیں۔ یہ بھی امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پناہ گاہون کی لوکیشن کا پہلے سے پتہ چلا لیں۔ تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ محفوط رہ سکیں۔ مزید یہ کہ خوراک، پانی اور ادویات کو بھی اپنے ہمراہ اگلے کئی دنوں کے لیے جمع رکھیں۔ اس طرح جیسے ہی یوکرینی حکام کی طرف سے بھی کوئی ہدایت موصول ہواس پر عمل کریں اور ہنگامی صورت حال میں حکام سے تعاون کرتے ہوئے خود کو محفوظ بنائیں۔
Source: social media
افغانستان: پولیس نے موسیقی سننے پر 14 افراد حراست میں لے لیے
انڈیا کے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر میزائل حملے، ان فضائی اڈّوں کی اہمیت کیا ہے؟
پاکستان کا انڈیا کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا مرکزی ہتھیار ’الفتح میزائل‘ کیا ہے؟
حماس نے غزہ میں قید دو اسرائیلیوں کی ویڈیو جاری کر دی
انڈیا رکتا ہے تو ہم بھی رک جائیں گے، لیکن اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، اسحاق ڈار
بنگلا دیش: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
روسی صدر کی یوکرین سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز
امریکی شہری مشکل دنوں کے لیے تیار ہوجائیں: نیویارک ٹائمز کا انتباہ
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری
روس کو میزائل لانچر فراہم کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے: ایران
سری لنکا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک
غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
عمران کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست مسترد