جمعہ 9 مئی کو دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ (یوم فتح) کے موقع پر روسی تقریبات کے دوران کی روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پوتین کو شمالی کوریا کے ایک فوجی سے ہاتھ ملاتے اور گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک ویڈیو کلپ میں کریملن کے سربراہ کو شمالی کوریا کے ایک فوجی سے ہاتھ ملاتے ہوئے، اس سے بات کرتے ہوئے اور پھر اسے گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ واقعہ ماسکو کے ریڈ سکوائر میں پیش آیا۔ تین سال سے جاری تباہ کن جنگ کے سلسلے میں یوکرین کی طرف سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان سالگرہ کی تقریبات میں ایک فوجی پریڈ بھی شامل تھی۔ جوزف سٹالن کے بعد کریملن میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے صدر پوتین ، اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ اور دیگر درجنوں رہنماؤں اور روسی سابق فوجیوں کے ساتھ ریڈ سکوائر میں ولادیمیر لینن کے مقبرے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کھڑے تھے اور اس دوران روسی فوجیں پریڈ کر رہی تھیں۔ شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے کہا کہ پیانگ یانگ اور ماسکو ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روسی یوم فتح کے موقع پر اپنی بیٹی کے ساتھ پیانگ یانگ میں روسی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ واضح رہے روسی دارالحکومت ماسکو کے ریڈ سکوائر پر ہر سال دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کی یاد میں ایک بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس پریڈ میں اکثر دنیا کے درجنوں رہنما شرکت کرتے ہیں۔ سوویت یونین نے 1941 سے 1945 تک کی جنگ جسے اس نے عظیم محب وطن جنگ کہا کے دوران 27 ملین افراد کو کھو دیا تھا۔ یہ ایک بہت بڑی قربانی تھی جس نے قومی نفسیات پر گہرا اثرا چھوڑا ہے۔
Source: social media
جنیوا: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاؤس
یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ، ڈرائیور زخمی
جنگ بندی نہیں بلکہ الیگزینڈر کی رہائی کے لیے محفوظ راہ داری پر بات ہوئی ہے : نیتن یاہو
غزہ کی پٹی : اسکول پر اسرائیلی بم باری ، عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم
کانگو میں سیلاب سے تباہی، 100 سے زائد شہری ہلاک
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
اسرائیلی وزیرِ اعظم: 1982 میں ہلاک شدہ فوجی کی لاش لبنان سے واپس اسرائیل پہنچ گئی
عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا
عمران کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست مسترد
بنگلہ دیش :محمد یونس حکومت نے عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی
ڈونلڈٹرمپ قطر سے قیمتی ترین تحفہ لینے کو تیار