Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس
پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے: کوشل مینڈس — October 09, 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بطور کپتان اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن سری لنکن کرکٹ کلچر سے واقف ہیں۔ گیری کرسٹن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کروا رہے ہیں۔

پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کےلیے سازگار لگ رہی ہے۔ ابتدائی طور پر 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا پلان ہے۔

کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا بولنگ اسکواڈ مضبوط اور تجربہ کار ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔

بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ پی ایس ایل کھیلا ہے۔ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر بابر اعظم مایوس ہوسکتے ہیں۔

کوشال مینڈس نے کہا کہ بابر اعظم ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں، سامنا کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn