Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، مداحوں کی بڑی تعداد شریک

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، مداحوں کی بڑی تعداد شریک
نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، مداحوں کی بڑی تعداد شریک — October 09, 2026
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونے میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے اپنے پسندیدہ اداکار کو الوداع کہا۔

75 سالہ نانا پاٹیکر نے مبینہ طور پر اپنی خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی آخری رسومات ان کے فارم ہاؤس میں ادا کی جائیں، اسی خواہش کے مطابق ان کی میت کو گوا سے پونے منتقل کیا گیا۔

اس سے قبل نانا پاٹیکر کی میت گوا سے پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ لائی گئی، جہاں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فیڈناویس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آخری رسومات میں مہاراشٹرا کی نائب وزیراعلیٰ سونیترا پوار، مرکزی وزراء، نام فاؤنڈیشن کے شریک بانی اور اداکار مکرند انسپورے سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

بالی ووڈ اداکار جیکی شروف، ساجد، فلم ساز انیل شرما اور ساجد ناڈیاڈوالا سمیت دیگر معروف شخصیات بھی آخری رسومات میں موجود تھیں۔

نانا پاٹیکر کے آخری رسومات میں سیاست، فلم، کھیل اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں مداح بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ اداکار نانا پاٹیکر جمعرات کی علی الصبح گوا میں اپنے گھر پر انتقال کرگئے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑنے کا شبہ تھا۔

نانا پاٹیکر نے ’’کرانتی ویر‘‘، ’’خاموشی: دی میوزیکل‘‘ سمیت متعدد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونے میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے اپن...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn