امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات اور ناکامیوں کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ دفاع نے مجھے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کے دورے سے روک دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کرس مرفی نے کہا کہ حکام نے سیکیورٹی خدشات کا جواز پیش کیا ہے، میں اس سے قبل عراق اور افغانستان میں جاری لڑائی کے دوران بھی امریکی فوجی ٹھکانوں کا دورہ کر چکا ہوں۔
سینیٹر کے مطابق یہ معاملہ سیکیورٹی کا نہیں بلکہ حقائق چھپانے کی کوشش کا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ خطے میں محکمۂ دفاع کے حکام نے امریکی سفارت خانے میں مجھے بریفنگ دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
کرس مرفی نے بتایا کہ محکمۂ خارجہ نے مجھے سفارت خانے کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی، یہ نقصان بڑے پیمانے پر ہوا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر امریکی سفارت خانے پر حملہ رات کے بجائے دن کے وقت ہوتا تو بڑی تعداد میں امریکی شہری ہلاک ہو سکتے تھے۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات اور ناکامیوں کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ دفاع نے مجھے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کے دورے سے ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments