Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کی تہران کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ بات چیت کی تصدیق: امریکی وسط مدتی انتخابات تک ایران پر حملہ نہیں کریں گے، امریکی صدر

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ٹرمپ کی تہران کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ بات چیت کی تصدیق: امریکی وسط مدتی انتخابات تک ایران پر حملہ نہیں کریں گے، امریکی صدر
ٹرمپ کی تہران کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ بات چیت کی تصدیق: امریکی وسط مدتی انتخابات تک ایران پر حملہ نہیں کریں گے، امریکی صدر — October 09, 2026
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کر رہا ہے اور امریکی وسط مدتی انتخابات تک ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ہم ایران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاشی اور عسکری دونوں لحاظ سے انتہائی ابتر حالت میں ہے اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پوری طرح برقرار رہے گی،۔

ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز سے ریکارڈ تعداد میں تیل گزر رہا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایک روز قبل اس آبی گزرگاہ سے ایک روز 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل ہوئی ہے اور ’اس میں سے ایک بھی بیرل ایران سے نہ آیا اور نہ ایران گیا۔‘

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ’ہم تین نومبر کو امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔‘

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کر رہا ہے اور امریکی وسط مدتی انتخابات تک ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn