بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے پاک بھارت تعلقات اور پاکستانی مسلمانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت میں بہت سے لوگ پاکستانی مسلمانوں کو منفی نظر سے کیوں دیکھتے ہیں، جبکہ دبئی کے مسلمانوں کو پسند کرتے ہیں۔
50 سالہ گلوکار نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 2019ء میں اپنے دورۂ پاکستان کو یاد کیا اور کہا ہے کہ پاکستان اور وہاں کے لوگ برے نہیں ہیں۔
میکا سنگھ نے بتایا کہ دورۂ پاکستان کے دوران مسلمانوں نے سکھوں کے مقدس مقامات پر ہماری خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان گیا تو بہت سے مسلمان، جو ہمارے بھائی ہیں، گوردواروں میں خدمت کرتے اور صفائی میں مدد کرتے تھے۔
پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی مسلمانوں کو ناپسند کیوں کیا جاتا ہے، جبکہ دبئی کے مسلمانوں کو پسند کیا جاتا ہے، پاکستان برا نہیں ہے، پاکستان کے لوگ بالکل برے نہیں ہیں، میں یہ بات کبھی نہیں سمجھ سکا۔
میزبان نے جب پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے سوال کیا تو میکا سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی گلوکاروں کے بھارت میں پرفارم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
میکا سنگھ نے کہا کہ بالی ووڈ ہر پاکستانی گلوکار کا خیر مقدم کرتا ہے اور اگر بھارتی فنکار پاکستان میں پرفارم کرتے ہیں تو انہیں بھی لازمی طور پر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ جب مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے کی دعوت ملی تو ایسا محسوس ہوا جیسے مجھے گوردوارے تک پہنچنے کا موقع مل رہا ہو، میرے لیے یہ معاملہ پیسے سے زیادہ اہم تھا۔
واضح رہے کہ 2019ء میں کراچی میں ایک شادی سے قبل منعقدہ تقریب میں پرفارم کرنے پر میکا سنگھ کو بھارتی فلمی صنعت کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
8 اگست 2019ء کو کراچی میں ان کی پرفارمنس کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
بھارتی فلمی تنظیموں نے گلوکار پر قومی مفاد کے بجائے پیسوں کو ترجیح دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے پاک بھارت تعلقات اور پاکستانی مسلمانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت میں بہت سے لوگ پاکستانی مسلمانوں کو منفی نظر سے کیوں دیکھتے ہی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments