Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکست

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکست
پاکستان کی سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو 1-5 سے شکست — November 21, 2026
پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی حاصل کرتےہوئے امریکا کو 1-5 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیلا، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے زیر کیا۔

پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی، پاکستان کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز دوسرے کوارٹر میں ہوا، جب اٹھارہویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے گول کیا، 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری دُگنی کردی۔

کھیل کے تیسرے کوارٹر میں امریکا کے سیکائی نے گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا، فوراً ہی محمد عماد نے گول کرکے اسکور 3-1 کردیا۔

کھیل کے آخری کوارٹر میں پاکستانی ٹیم مزید 2 گول کرنے میں کامیاب ہوئی، جو 46ویں منٹ میں ابو محمد اور 58ویں منٹ میں حنان شاہد نے اسکور کیے، یوں پاکستان نے 5-1 سے میچ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ میں دوسری کامیابی حاصل کرتےہوئے امریکا کو 1-5 سے شکست دے دی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn