Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

پاکستان:شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک

پاکستان:شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک

پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ ’مانچھی خیل‘ پر شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں 12 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے یہ حملہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیا گیا جس کے دوران حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیا اور دھماکے کی شدت سے ’چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ بُری طرح متاثر ہوا۔‘ آئی ایس پی آر کا دعویٰ ہے کہ جمعرات کی شب حملہ آوروں نے ابتدائی طور پر چیک پوسٹ کی سکیورٹی بریچ کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس حملے کو ناکام بنایا گیا اور اس دوران فرار ہونے والے شدت پسندوں کا تعاقب کر کے انھیں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 شدت پسند ہلاک ہوئے۔ پاکستانی فوج کے مطابق ’حملہ آوروں نے اپنی ناکامی اور بوکھلاہٹ میں بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کے حفاظتی احاطے کی دیوار سے ٹکرا دیا‘ جس کے نتیجے میں 12 فوجی اہلکاروں سمیت چیک پوسٹ پر موجود 15 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ چیک پوسٹ پر ہوئے اس حملے کے نتیجے میں مانجھی خیل چیک پوسٹ مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے جبکہ حملے کے فوراً بعد زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں سیکش 144 نافذ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ شدت سپندوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یاد رہے کہ جمعہ کی دوپہر پولیس لائن ٹانک میں ہلاک ہونے والے دو پولیس اہلکاروں، کانسٹیبل بلال خان اور کانسٹیبل طلا محمد، اور محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈ نور اعظم کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments