National

وزیر اعظم مودی نے کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

لداخ،26جولائی:) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں 1999 کی جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کی فتح کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت ادا کیا ۔وزیراعظم نے دراس وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورملک کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے مسلح افواج کے آفیسروں اورجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ بتادیں کہ 26جولائی 1999کو ہندستانی فوج نے لداخ کے کرگل میں تین ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کیا تھا۔اس جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کی فتح کی یاد میں اس دن کو 'کرگل وجے دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جمعے کی صبح وزیر اعظم مودی دراس وار میموریل پہنچے اوروہاں پر کرگل جنگ کے دوران شہید ہوئے جوانوں اور آفیسروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments