وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو 1901روز تک بیلمارش جیل میں قید کے بعد آزادی مل گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے، اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔ جولیان اسانج نے 2010 میں افغان اور عراق جنگ سے متعلق امریکی فوج کی خفیہ دستاویزات سمیت مختلف ممالک میں ،مقرر امریکی سفارتکاروں کی جانب سے بھیجی گئی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں۔ جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی مہم کا نتیجہ ہے۔ جولیان اسانج کو پہلی مرتبہ 2010 میں برطانیہ میں سوئیڈن کی درخواست پر یورپین اریسٹ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وارنٹ کیلئے سوئیڈن کے حکام نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ جولیان اسانج سے سیکس کرائم کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کرنا چاہتے ہیں، بعد ازاں وہ الزامات خارج کردیے گئے تھے۔ اس کے بعد جولیان اسانج ایکواڈور کے سفارت خانے منتقل ہو گئے اور سوئیڈن سے بیدخلی سے بچنے کیلئے اگلے 7 سال وہیں قیام کیا۔ 2019 میں جولیان اسانج کو ضمانت کیلئے عدالت میں پیش نہ ہونے کے جواز پر سفارتخانے سے نکال کر جیل بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی رہائی تک لندن کے بیلمارش جیل میں قید رہے۔ جولیان اسانج کا جیل میں گزارا ہوا 5 سال کا دورانیہ ان پر عائد الزامات کی سزا کیلئے مقرر دورانیے کے برابر ہونے کے باعث برطانوی عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
Source: social media
ایران میں ہیلی کاپٹرحادثہ، پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق
یحییٰ سنوار نے شہادت سے 72 گھنٹے پہلے تک کچھ نہیں کھایا تھا، رپورٹ میں انکشاف
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکی جائے ، 50 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
"دورمت جاؤ،ہم تمہیں عباس کی روٹی کھلائیں گے"۔ اسرائیلی عہدیدار کا جملہ عراق زیر بحث
غزہ: اسرائیلی فوج کا کمال عدوان پر دوبارہ حملہ، 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید
امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے
اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا
خفیہ معلومات کا افشا، نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کے اہل نہیں : اپوزیشن
اسرائیل آئندہ دو ہفتوں میں لبنان کی جنگ ختم کرنے کے انتظامات کر رہا ہے : رپورٹ
’’انصاف تو ہے ہی نہیں‘‘ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں
اسرائیل پر بھرپور حملے کی منصوبہ بندی، ایران نے خطے کے ممالک کو آگاہ کردیا
کینیڈا: مندر کے باہر ہنگامہ آرائی، تحقیقات شروع
ٹرمپ سابق مقتول امریکی صدر جان ایف کینڈی کے انجام سے دوچار ہوسکتے ہیں: روس کا انتباہ
اسرائیلی فوج کا لبنان کے علاقے بعلبک سے انخلاء کا نیا حکم