نئی دہلی، 09 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ وقف ترمیمی قانون کے نافذ ہونے کے بعد وقف کی مقدس روح کی حفاظت کی جائے گی اور غریب اور پسماندہ مسلمانوں، خواتین اور بچوں سمیت سبھی کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔ مسٹر مودی نے آج رات یہاں ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل پر ایک پروگرام میں وقف پر اپنا پہلا سیاسی رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس کو خوشامد کی سیاست میں اقتدار ملا، کچھ بنیاد پرست لیڈروں کو دولت ملی، لیکن سوال یہ ہے کہ عام مسلمان کو کیا ملا؟ غریب پسماندہ مسلمان کو کیا ملا… اسے نظر انداز، ناخواندگی، بے روزگاری ملی۔ جب کہ مسلم خواتین کے ساتھ شاہ بانو جیسی ناانصافی ہوئی‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "میں ملک کی پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اس نے پورے معاشرے کے مفاد میں، مسلم کمیونٹی کے مفاد میں ایک شاندار قانون بنایا ہے۔ اب وقف کے مقدس جذبے کی بھی حفاظت کی جائے گی اور غریب اور پسماندہ مسلمانوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا"۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل پر بحث ہماری پارلیمانی تاریخ کی دوسری طویل ترین بحث ہے۔ بل پر دونوں ایوانوں میں 16 گھنٹے تک بحث جاری رہی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی 38 میٹنگیں ہوئیں، جن میں کل 128 گھنٹے بحث ہوئی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے شہریوں سے تقریباً ایک کروڑ آن لائن مشورے موصول ہوئے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جمہوریت صرف پارلیمنٹ کی چاردیواری تک محدود نہیں ہے بلکہ فعال عوامی شرکت سے اسے تقویت ملتی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان نے تیزی سے ترقی کی ہے اور صرف ایک دہائی میں اپنی معیشت کا حجم دوگنا کر دیا ہے۔ وہ لوگ جو سوچتے تھے کہ ہندوستان آہستہ آہستہ آگے بڑھے گا اور اب ایک تیز اور بے خوف ہندوستان دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی نظریں ہندوستان پر ہیں اور دنیا کی توقعات بھی ہندوستان سے ہیں۔ صرف چند سالوں میں ہم 11ویں سے ترقی کر کے دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن گئے ہیں۔ اور بلاشبہ ہندوستان جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
Source: uni urdu news service
داؤدی بوہرا برادری کے وفد نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، وقف ترمیمی قانون کے لیے ادا کیا وزیر اعظم کا شکریہ
’اب جج سپر پارلیمنٹ کی شکل میں کام کریں گے‘، سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے پر نائب صدر کا اظہارِ فکر
دہلی: مسجد ہو یا مندر، شادی ہو یا جلسہ، اب بغیر اجازت نہیں بجے گا لاوڈ اسپیکر، پولیس نے طے کی ’حدیں‘
وقف ترمیمی ایکٹ پر مسلم برادری کے حقوق مقدم، سپریم کورٹ سے مثبت فیصلے کی امید: عمر عبداللہ
سپریم کورٹ کے ذریعہ وقف قانون کی بعض دفعات پر روک ایک خوش آئند قدم تاہم مکمل کامیابی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
وقف ایکٹ: نتیش کمار، چندرابابو نائیڈو کے خلاف تبصرہ کرنے پر این ڈی اے لیڈروں نے ممتا بنرجی کی تنقید کی
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس:بامبے ہائی کورٹ نے این آئی اے جج لاہوتی کا تبادلہ منسوخ کردیا
اگر دلت کی ہر بات سچ ہے تو مفتی محمد سعید پر لکھی باتوں کا بھی محبوبہ جواب دیں: عمر عبداللہ
بہار اسمبلی انتخاب 2025: مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، تیجسوی یادو کو ملی قیادت
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
امریکی ٹیرف کا ہندوستانی بازار پر بھی اثر، سینسیکس میں 300 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی کو بھی نقصان
وقف ترمیمی بل کا مقصد اصلاحات لا کر وقف املاک کے انتظام کو ہموار کرنا : نڈا
وقف بل کی نہ مخالفت کرنے پر جے ڈی یو لیڈر قاسم انصاری نے پارٹی سے استعفیٰ دیا
غیر دستوری اور غیر آئینی وقف بل کو مکمل طور پرمسترد کیا جائے : ندیم الحق