ممبئی، 12 جون: ٹاٹا گروپ نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے نقد امدادی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹاٹا سنز کے چیئرمین این. چندر شیکھرن نے ‘ایکس’ پر ایک بیان میں ایئر انڈیا کی احمد آباد سے لندن کی پرواز نمبر 171 کے المناک حادثے پر گروپ کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "ٹاٹا گروپ اس سانحے میں جان گنوانے والے ہر شخص کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دے گا۔ ہم زخمی افراد کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائیں گے اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ انہیں مکمل مدد ملے اور ان کا خیال رکھا جائے ۔" مسٹر چندر شیکھرن نے اس کے علاوہ احمد آباد کے بی جے میڈیکل کے ہاسٹل بلڈنگ کی تعمیر نو میں مدد کابھی اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاٹا گروپ اس ناقابل تصور دکھ کے وقت میں متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کے ساتھ کھڑا ہے ۔واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا آپریشن ٹاٹا گروپ کے ہاتھ میں ہے ۔احمد آباد کے ہوائی جہاز کے حادثے کا شکار ڈریم لائنر بوئنگ 787 طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے دو پائلٹس سمیت 12 ارکان سوار تھے ۔
Source: uni news
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا
احمد آباد میں طیارہ حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں: مودی
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ