National

نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا:مرکزی وزیر پرہلاد جوشی

نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا:مرکزی وزیر پرہلاد جوشی

حیدرآباد27جولائی:مرکزی وزیرامور صارفین پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تلنگانہ کو فراہم کردہ گرانٹ ان ایڈ فنڈز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں صرف سات سے800کروڑ روپے تھے، لیکن اب اس میں اضافہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ریاست میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے مختلف پہلوؤں میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس لیڈروں پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مرکز پر الزامات لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کی امنگوں کو پورا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ نیتی آیوگ میں اپنی آواز اٹھانے کا اچھا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جبکہ تعلیمی شعبے کے لیے بجٹ مختص کرنے میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments