International

نیویارک: مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد

نیویارک: مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد

نیویارک کے علاقےمین ہٹن میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 31 جولائی کو پیش آنے والے واقعے میں ملزمہ جینیفر گیلبوٹ نے ڈرائیور کے دعا پڑھنے پر اس پر پیپر اسپرے سے حملہ کیا تھا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متاثرہ ڈرائیور کی عمر 45 سال ہے جبکہ حملہ کرنے والی خاتون کی عمر 23 سال ہے۔ مقدمے کے دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے بے حسی سے حملہ کیا جب ڈرائیور اپنا کام کر رہا تھا، متاثرہ شخص ایک محنتی نیویارکر ہے جسے اپنی شناخت کی وجہ سے اس قسم کی نفرت کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے دلائل میں یہ بھی کہا کہ مین ہٹن میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ہر کسی کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments