National

نیٹ: میڈیکل کے نو طلباء سمیت 21 کے خلاف دوسری ضمنی چارج شیٹ

نیٹ: میڈیکل کے نو طلباء سمیت 21 کے خلاف دوسری ضمنی چارج شیٹ

پٹنہ، 07 اکتوبر : نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ کرائے گئے قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) 2024 کے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بہار کے پٹنہ کی ایک خصوصی عدالت میں نو میڈیکل طلباء سمیت جیل میں بند21 ملزم کے خلاف آج دوسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی گئی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں یہ دوسری ضمنی چارج شیٹ جیل میں بند ملزمان راجکمار سنگھ ، سریندر کمار ، راکیش رنجن ، ششی کانت پاسوان ، اویناش کمار ، کرن جین، کمار سانو، راہول آنند، چندن سنگھ، سوربھی کماری، دیپندر شرما، کمار منگلم بشنوئی، رونک راج، سندیپ کمار، امیت کمار، سنجے کمار، رنجیت کمار،امت پرساد مہارانہ عرف منو، دھیرن کمار پانڈا، سوشانت موہنتی اور پنکج کمارعرف آدتیہ کے خلاف جج سنیل کمار سنگھ کی عدالت میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت دائر کیا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments