Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا فی الحال کوئی امکان نہیں، راہل گاندھی، غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مخالفت کی

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا فی الحال کوئی امکان نہیں،   راہل گاندھی، غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مخالفت کی
پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا فی الحال کوئی امکان نہیں، راہل گاندھی، غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مخالفت کی — November 20, 2026
الینوائے، امریکہ: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے گا، تب تک اس کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بدھ کے روز یونیورسٹی آف شکاگو میں راہل گاندھی نے خطاب کیا۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان اور پاکستان کے لیے الزامات سے آگے بڑھ کر مل کر کام کرنے کی کوئی گنجائش ہے، تو راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان ایسی صورتحال کو قبول نہیں کر سکتا جہاں ایک طرف پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہوں اور دوسری طرف بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہوں۔
راہل گاندھی نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کو ہندوستان کے لیے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "گنجائش تو ہے، لیکن ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، ہمارے ملک میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت اور اسے فروغ دینا۔ یہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ ہمارے لیے ایسی صورتحال کو تسلیم کرنا ناممکن ہے جہاں ہم پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہوں اور ہمارے بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہوں۔ لہذا، جس لمحے یہ سلسلہ رک جائے گا، مذاکرات کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔"

اس موقع پر راہل گاندھی سے جب ہندوستان کے اسرائیل سے تعلقات پر سوال کیا گیا تو انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ، خارجہ پالیسی کا تعین اس بنیاد پر ہونا چاہیے کہ ہندوستان کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔

انھوں نے، "میں اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کا حامی ہوں۔ ہمارے کچھ اسٹریٹجک مفادات مشترک ہیں، جن میں ہماری مسلح افواج کے لیے جدید ہتھیاروں کا حصول بھی شامل ہے۔ تاہم، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں غزہ کے معاملے پر خاموش رہنا چاہیے۔" انھوں نے مزید کہا کہ، " میں سات اکتوبر کے حملوں اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتا ہوں۔ اسی کے ساتھ، میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بھی مذمت کرتا ہوں۔ ایک غلط کام کو دوسرے غلط کام کے ذریعے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔"

راہل گاندھی نے کہا، ہم ڈیڑھ ارب لوگوں پر مشتمل ملک ہیں۔ کوئی بھی ملک، چاہے وہ اسرائیل ہو، امریکہ، روس یا چین ہمیں عالمی سطح پر اپنا جائز کردار ادا کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ہندوستان کو ان اصولوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے جن پر وہ یقین رکھتا ہے۔

الینوائے، امریکہ: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے گا، تب تک اس کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn