Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

چین سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں کے فونز کو خاص بیگز میں بند کیوں کیا گیا؟

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

چین سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں کے فونز کو خاص بیگز میں بند کیوں کیا گیا؟
چین سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں کے فونز کو خاص بیگز میں بند کیوں کیا گیا؟ — November 20, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے جمعرات کو ایک غیر معمولی سکیورٹی اقدام کے تحت وہ موبائل فونز جمع کر لیے گئے جو انہوں نے دورہِ چین کے دوران استعمال کیے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب صدارتی طیارہ ’ایئر فورس ون‘ چینی شہر شینزین سے واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔
امریکہ واپسی پر وائٹ ہاؤس کے ایک پول رپورٹر نے اپنے نوٹ میں بتایا کہ ’جب ہم طیارے میں سوار ہوئے تو عملے کے ایک رکن نے صحافیوں سے متعدد موبائل فونز جمع کیے اور انہیں ’فیراڈے بیگ‘میں رکھ دیا جسے سگنلز روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ہمیں بتایا گیا کہ یہ ممکنہ جاسوسی کی کوششوں سے بچنے کے لیے سائبر سکیورٹی کا ایک ضروری احتیاطی اقدام ہے۔‘
ایک الگ ویڈیو پول رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک معاون نے دورہِ چین کے دوران وائٹ ہاؤس کے عملے کے زیرِ استعمال رہنے والے عارضی یا ’برنر‘ فونز بھی تلف کرنے یا ان کا ڈیٹا مٹانے کے لیے جمع کر لیے۔
صحافیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ چین میں استعمال ہونے والے اپنے آلات کو طیارے کے امریکہ پہنچنے تک سگنل روکنے والے مخصوص بیگز میں رکھیں۔
واضح رہے کہ یہ ’فیراڈے بیگز‘ الیکٹرانک آلات کو وائرلیس مواصلات سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے جاتے ہیں جس سے نگرانی یا ڈیٹا چوری ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں جبکہ ’برنر فونز‘ ایسے عارضی موبائل فون ہوتے ہیں جنہیں ممکنہ سکیورٹی خطرات سے بچنے کے لیے معمول کے فونز کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔
ویڈیو پول رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو چین میں اترنے سے قبل ہی کئی صحافیوں اور فوٹوگرافروں نے اپنے معمول کے دفتری اور ذاتی فونز، لیپ ٹاپ اور سمارٹ واچز ان حفاظتی بیگز میں رکھ دیے تھے۔
واپسی کی پرواز میں ان آلات کو جمع نہیں کیا گیا اور صحافی انہیں استعمال کرنے کے قابل تھے، تاہم جن صحافیوں نے دورے کے دوران اپنے معمول کے موبائل فونز استعمال کیے تھے، وہ واپسی کے سفر میں اپنے فونز سے محروم رہے۔
ایئر فورس ون کے امریکہ پہنچنے کے بعد پول رپورٹرز کو ان کے موبائل فونز واپس کر دیے گئے۔
سکیورٹی کے یہ غیر معمولی انتظامات شینزین میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بعد دیکھنے میں آئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے جمعرات کو ایک غیر معمولی سکیورٹی اقدام کے تحت وہ موبائل فونز جمع کر لیے گئے جو انہوں نے دورہِ چین کے دوران استعمال ک...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn