Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

گولڈی براڑ کناڈا کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں شامل، گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 2.5 لاکھ ڈالر بطور انعام دینے کا اعلان

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

گولڈی براڑ کناڈا کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں شامل، گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 2.5 لاکھ ڈالر بطور انعام دینے کا اعلان
گولڈی براڑ کناڈا کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں شامل، گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 2.5 لاکھ ڈالر بطور انعام دینے کا اعلان — November 20, 2026
گولڈی براڑ کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکہ کے بعد کناڈا بھی اسے گرفتار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جمعرات کو بی او ایل او (BOLO) پروگرام نے کناڈا کے 25 انتہائی مطلوب مجرموں کی نئی فہرست جاری کی ہے، جس میں ستیندر جیت سنگھ عرف گولڈی براڑ کا نام سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ گولڈی براڑ کو گرفتار کرنے میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے والے کو کناڈا کی حکومت 2.5 لاکھ کناڈائی ڈالر کا انعام دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ گولڈی براڑ 20 ستمبر 2023 کو شمال مغربی ونی پیگ میں 39 سالہ سکھدول سنگھ گل کے قتل کے معاملے میں مطلوب ہے۔ پولیس کے مطابق گولڈی براڑ لارنس بشنوئی کے مجرمانہ گروہ کا ایک اہم رکن ہے۔ گزشتہ سال کناڈا کی حکومت نے اس گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ ونی پیگ پولیس کا کہنا ہے کہ براڑ 2022 میں ہوئے ایک قتل کے معاملے میں ہندوستان میں بھی مفرور ہے، جبکہ امریکہ میں اس پر غیر قانونی وصولی اور منظم جرائم (ریکٹیرنگ) کے الزامات ہیں۔ فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت براڑ اور اس کے مبینہ ساتھی 26 سالہ کرن بیر سنگھ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے براڑ کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ امریکی ڈالر (ایک ملین ڈالر) کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ وہیں بی او ایل او پروگرام نے کناڈا یا امریکہ میں اس کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے والے کو 2.5 لاکھ ڈالر تک کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ونی پیگ پولیس سروس کے ڈپٹی چیف کیم میکڈ نے براڑ کو انتہائی خطرناک مجرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے وابستہ خطرہ صرف کسی ایک طبقے، شہر یا ملک تک محدود نہیں ہے۔ ستمبر سے ہی براڑ کا نام ایف بی آئی کی ’10 انتہائی مطلوب‘ فہرست میں بھی شامل ہے۔ ونی پیگ پولیس کے مطابق، وہ 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر پہلی بار کناڈا آیا تھا۔

گولڈی براڑ کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکہ کے بعد کناڈا بھی اسے گرفتار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جمعرات کو بی او ایل او (BOLO) پروگرام نے کناڈا کے 25 انتہائی مطل...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn