Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

میزائل حملے میں کسی ایف 16 طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، امریکہ کی ایرانی دعوے کی تردید

Admin
By Admin
Nov 21, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

میزائل حملے میں کسی ایف 16 طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، امریکہ کی ایرانی دعوے کی تردید
میزائل حملے میں کسی ایف 16 طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، امریکہ کی ایرانی دعوے کی تردید — November 21, 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سنیچر کو ایران کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج نے خلیج کے اوپر ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر میزائل داغا جس سے طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
اس سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ جمعے کی شام ایران کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی طیارے کو نشانہ بنایا جس کے باعث اسے اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر ایک قریبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان میں ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جمعے کو کسی ایف 16 طیارے پر حملہ نہیں کیا۔ مشرق وسطی میں موجود تمام امریکی فوجی طیارے محفوظ اور اپنی جگہ موجود ہیں۔
ایران اس سے قبل بھی جنگ کے دوران امریکی طیاروں کو مار گرانے یا انہیں نقصان پہنچانے کے ایسے ہی دعوے کرتا رہا ہے جن کی امریکی فوج نے تردید کی۔
یہ جنگ اس سال فروری میں اس وقت شروع ہوئی جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ اس وقت سے یہ تنازع پورے مشرق وسطی میں پھیل چکا ہے۔ ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ جہاز رانی متاثر ہوئی اور عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سنیچر کو ایران کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج نے خلیج کے اوپر ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر میزائل داغا جس سے طیارے کو نقصان پہنچا اور...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn