Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عام انتخابات سے قبل نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

عام انتخابات سے قبل نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل
عام انتخابات سے قبل نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل — October 02, 2026
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی، جس کے ساتھ ہی اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی 54 ویں پارلیمنٹ کا آخری اجلاس 23 ستمبر کو ہوا تھا، جبکہ عام انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے۔

اس بار انتخابات میں بائیں بازو کی لیبر پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن بلاک اور دائیں بازو کے برسرِ اقتدار اتحاد کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ متوقع ہے۔

بیرونِ ملک ووٹنگ 21 اکتوبر سے شروع ہو گی، جبکہ قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز 26 اکتوبر کو ہو گا۔

انتخابی مہم کے دوران حریف سیاسی جماعتوں کی توجہ اخراجاتِ زندگی، معاشی انتظام اور عوامی خدمات جیسے اہم معاملات پر مرکوز ہے۔

نیوزی لینڈ میں گزشتہ عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوئے تھے، ملک کی پارلیمنٹ کی زیادہ سے زیادہ مدت 3 سال ہے۔

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی، جس کے ساتھ ہی اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی 54 ویں پارلیمنٹ ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn