Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان — October 13, 2026
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے دو الگ، الگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 4 نومبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ہوم ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فن ایلن، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا اور ٹم سیفرٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

کیوی کرکٹ بورڈ نے ورک لوڈ کو متوازن رکھنے کے پیش نظر الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔

پہلے 3 ون ڈے میچز: مچل سینٹنر (کپتان) ہیں دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، رچن رویندرا، ناتھن سمتھ، بلیئر ٹکنر، ول ینگ شامل ہیں۔

آخری 2 ون ڈے میچز: مچل سینٹنر (کپتان) ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، کرسچن کلارک، جیکب ڈفی، میٹ فشر، لوکی فرگوسن، مچ ہے (وکٹ کیپر)، نک کیلی، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، بلیئر ٹکنر، ول ینگ شامل ہیں۔

آخری دو ون ڈے میچوں کے لیے سات نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ ریڈ بال (ٹیسٹ) کے کھلاڑی تیسرے میچ کے بعد ویلنگٹن روانہ ہو جائیں گے تاکہ وہ 19 نومبر کو بیسن ریزرو میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کر سکیں۔

رچن رویندرا، جو کندھے کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے اب صحت یاب ہو کر پہلے تین ون ڈے میچوں کے لیے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

فن ایلن، لوکی فرگوسن اور ٹم سیفرٹ کو آخری دو میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے دو الگ، الگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 4 نومبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ہوم ون ڈے سی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn