Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

جنگ دوبارہ شروع ہونے پر 20 کھرب ڈالر کے امریکی ٹیکنالوجی اثاثے نشانہ بن سکتے ہیں: ایران

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

جنگ دوبارہ شروع ہونے پر 20 کھرب ڈالر کے امریکی ٹیکنالوجی اثاثے نشانہ بن سکتے ہیں: ایران
جنگ دوبارہ شروع ہونے پر 20 کھرب ڈالر کے امریکی ٹیکنالوجی اثاثے نشانہ بن سکتے ہیں: ایران — October 13, 2026
تہران، 12 اکتوبر : ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے تہران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کی تو مغربی ایشیا میں 20 کھرب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی روابط رکھنے والے ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ ساتھ ہی ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے ہفتے کو پریس ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ تہران نے گزشتہ لڑائی کے دوران اپنی بعض فوجی صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا تھا اور جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں وہ نئی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا، ''اس خطے میں امریکی معیشت کی نبض دنیا کے ہمارے اس حصے سے ہو کر گزرتی ہے ۔''
رضائی نے امریکی روابط رکھنے والے علاقائی ٹیکنالوجی نیٹ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''ہم نے ابھی تک ان اثاثوں کو اپنے اہداف میں شامل نہیں کیا ہے ، لیکن اگر جنگ چھڑتی ہے تو ان میں سے بہت سی کیبلز، ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت کی تنصیبات اور متعدد دیگر مقامات تباہ کر دیے جائیں گے ۔''
رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی میں امریکہ کو بار بار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد واشنگٹن نے اقتصادی دبا¶ کا راستہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق، اس محاذ آرائی کا خاتمہ کب ہوگا، اس کا فیصلہ امریکہ نہیں بلکہ ایران کرے گا۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ 3 کروڑ سے زیادہ ایرانیوں نے امریکی جارحیت کی صورت میں ہتھیار اٹھانے کے لیے ''جاں فدا'' (ایران کے لیے قربانی) مہم میں اپنا اندراج کرایا ہے ۔
سفارتی کوششوں کے حوالے سے رضائی نے کہا کہ تہران مذاکرات کے لیے تیار ہے ، لیکن وہ اپنے سابقہ طریقئہ کار پر واپس نہیں آئے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ نے ایران پر حملے شروع کرنے سے پہلے مذاکرات کے تین دور ترک کر دیے تھے ۔
انہوں نے کہا، ''یقیناً، ہم نے کبھی سفارت کاری ترک نہیں کی اور نہ ہی کبھی کریں گے ، لیکن ہم نے اپنا طریقئہ کار تبدیل کر لیا ہے ۔''
رضائی کے مطابق، ایران نے پاکستان، قطر اور عراق کے توسط سے امریکہ کو سات شرائط پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ان تجاویز کا جواب دیا ہے ، لیکن تہران اسے ناکافی سمجھتا ہے اور بعض معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔
انہوں نے کہا، ''ہم امریکیوں کو جواب دینے کے مرحلے میں نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیں جواب دیا ہے ، لیکن ہم اسے ناکافی سمجھتے ہیں۔'' ان کے مطابق، مزید اقدامات سے پہلے واشنگٹن کو اپنا موقف واضح کرنا ہوگا۔
آبنائے ہرمز کے معاملے پر رضائی نے کہا کہ ایران اس آبی گزرگاہ کے انتظام پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا اور اسے ایک اہم ''قومی اثاثہ'' قرار دیا۔
انہوں نے کہا، ''اب سے ہم آبنائے ہرمز کے انتظام پر اپنا کنٹرول برقرار رکھیں گے ۔ خطے میں امن اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے یہ ہمارے انتظام میں رہے گی۔ ہم اس معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔''
رضائی نے امریکہ کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں بحری آمدورفت جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں بہت کم ہے اور بعض جہاز اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے ذریعے سفر کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ دو سے تین ماہ کے دوران ایرانی افواج عام طور پر ہر رات ایسی کارروائیوں میں ملوث پانچ یا چھ جہازوں کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔ تاہم، ان دعو¶ں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔
رضائی نے کہا کہ بحری آمدورفت پر پابندیوں سے تیل، گیس، ہیلیم اور کھادوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے ، جس سے توانائی کی لاگت اور اقتصادی دبا¶ میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان کے مطابق، ایران کے مجوزہ انتظامی نظام کے تحت سلامتی، بیمہ اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں اقتصادی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں اضافی فوجی صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ تہران نے 12 روزہ جنگ کے دوران جان بوجھ کر اپنی بعض صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، جبکہ بعد میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران زیادہ صلاحیتیں بروئے کار لایا گیا جسے انہوں نے 40 روزہ جارحیت قرار دیا۔
رضائی نے کہا، ''آج ہم جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں نئی صلاحیتیں متعارف کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔''
انہوں نے امریکی دبا¶ کے سامنے ایران کے جھکنے کے امکان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ محاذ آرائی کا نتیجہ ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے ۔
انہوں نے کہا، ''ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالتے ۔ وہ دوسروں کو اپنے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرتے ہیں، لیکن خود کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔''
رضائی نے زور دیا کہ ایران اپنے مطالبات پورے ہونے اور حقوق تسلیم کیے جانے تک مزاحمت جاری رکھے گا۔ ان کے بقول، ''اس جنگ کا خاتمہ ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہے ۔'' انہوں نے مزید کہا کہ جب تک واشنگٹن ایران کے حقوق تسلیم نہیں کرتا، ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور دفاع سے دست بردار نہیں ہوں گے ۔

تہران، 12 اکتوبر : ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے تہران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کی تو مغربی ایشیا میں 20 کھرب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی روابط رکھنے والے ٹیکن...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn