سلی گوڑی، 12 اکتوبر:) مغربی بنگال میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے رہنما اور سینئر وکیل وکاس رنجن بھٹاچاریہ نے پیر کو کہا کہ وہ ہندوتو گروپوں کے خلاف اپنے بیانات کے معاملے میں کتنی ہی ایف آئی آر کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کے سمن کا جواب دیں گے اور ضرورت پڑنے پر اپنی صفائی بھی پیش کریں گے ۔ مالدہ میں ہندوتو گروپوں کے خلاف اپنے بیانات پر درج مقدمات کے سلسلے میں جاری تنازع کے درمیان انہوں نے کہا، ''میرے خلاف 100 ایف آئی آر درج ہونے دیں۔ اس کے بعد میں پولیس کے سمن کا جواب دوں گا اور مناسب جواب دوں گا۔'' مسٹر بھٹاچاریہ نے مالدہ شہر میں بائیں بازو کے محاذ کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے ذریعے ضلع کی ووٹر فہرست سے تقریباً 5.5 لاکھ نام ہٹانا انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی ایک سیاسی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس اقدام کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ہاتھ ہے ۔ مسٹر بھٹاچاریہ نے کہا کہ ناموں کو ہٹانے کے معاملے کو صرف مسلم ووٹروں پر اثر انداز ہونے والے مسئلے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے ، کیونکہ اس سے ہندو¶ں سمیت غریب اور محروم طبقوں کے لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کی کارروائی بی جے پی کے ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے مقصد کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے ۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا ذکر کرتے ہوئے انہیں 'کٹھ پتلی' قرار دیا اور الزام لگایا کہ آر ایس ایس، مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کے ذریعے انہیں کنٹرول کر رہی ہے ۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے مسٹر کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا اور تمام اہل ووٹروں کے نام فوری طور پر ووٹر فہرست میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ یہ ریلی مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، آر ایس پی، فارورڈ بلاک اور دیگر بائیں بازو کی جماعتوں نے مشترکہ طور پر منعقد کی تھی۔ اس میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ریاستی رہنما ضمیر ملا اور مسٹر بھٹاچاریہ، سابق وزیر سبھاش نسکر، فارورڈ بلاک کے رہنما سروپ دیب، ایس یو سی آئی کے رہنما سنتو گپتا اور مالدہ ضلع بائیں بازو کے محاذ کے کنوینر کوشک مشرا موجود تھے ۔
ریلی کے بعد شہر میں احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں بائیں بازو کے رہنما¶ں اور کارکنوں نے ووٹروں کے نام ہٹائے جانے کے خلاف نعرے لگائے اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
سلی گوڑی، 12 اکتوبر:) مغربی بنگال میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے رہنما اور سینئر وکیل وکاس رنجن بھٹاچاریہ نے پیر کو کہا کہ وہ ہندوتو گروپوں کے خلاف اپنے بیانات کے معام...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments