Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران میں قدرتی گیس کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت

Admin
By Admin
Aug 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DHARAM DEKH KAR SARKARI PAISA DIYA GAYA, CM SUVENDU ADHIKARI NE MAMATA BANERJEE BANAYA NISHANA

ایران میں قدرتی گیس کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت
ایران میں قدرتی گیس کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت — August 25, 2026
تہران (25 اگست ): امریکا سے جاری جنگ اور پابندیوں کے دوران ایران میں قدرتی گیس کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

امریکا سے جاری جنگ کے دوران ایران کے لیے اچھی خبر ہے کہ جنوبی صوبے فارس میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ دریافت ہونے والی گیس فیلڈ میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد گیس موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے صوبہ فارس میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریافت ذخیرے سے تقریباً 5.7 کیوبک فٹ گیس قابل حصول ہے جو ایران کے بڑے گیس فیلڈ جنوبی پارس کے ایک فیز سے 15 برس کی پیداوار کے مساوی ہے۔

وزیر تیل کے مطابق نئی گیس فیلڈ میں موجود گیس سویٹ گیس ہے جس سے اس کی ترقی اور پیداواری اخراجات میں کمی آئے گی۔

ایرانی وزیرِ پیٹرولیم نے مزید بتایا کہ نئی گیس فیلڈ میں قدرتی گیس کے ساتھ مائع گیس کے بھی بڑے ذخائر موجود ہیں۔ ان کے مطابق قدرتی اور مائع گیس کے یہ ذخائر ایران کی دولت میں اربوں ڈالرز کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر ایسے وقت دریافت ہوئے ہیں، جب امریکا سے اس کی کشیدگی عروج پر ہے اور امریکا نے دنیا میں اس کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے کئی نئی اور سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

تہران (25 اگست ): امریکا سے جاری جنگ اور پابندیوں کے دوران ایران میں قدرتی گیس کے نئے اور بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn