ملک کے سب سے زیادہ زیرِ بحث میڈیکل داخلہ امتحان NEET-UG 2024 کے پرچہ لیک معاملے میں ایک نیا اور حیران کن موڑ سامنے آیا ہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مبینہ مرکزی سازش کار سنجیو کمار عرف سنجیو مکھیا کو اس مقدمے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق تفصیلی تحقیقات کے باوجود سنجیو مکھیا کے خلاف NEET-UG 2024 کا سوالیہ پرچہ چوری کرنے یا اس کی تقسیم میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔ واضح رہے کہ 2024 میں جب پرچہ لیک کا معاملہ سامنے آیا تھا تو بہار پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر سنجیو مکھیا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ ماضی میں دیگر امتحانات کے پرچہ لیک معاملات میں نام آنے کی وجہ سے وہ اس سازش کا بھی مبینہ ماسٹر مائنڈ ہو سکتا ہے۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ میں نام شامل نہ کیے جانے کے بعد سنجیو مکھیا کو NEET-UG 2024 پرچہ لیک کیس میں عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جیل سے رہا ہو جائیں گے، کیونکہ بہار پولیس کی جانب سے دیگر مسابقتی امتحانات کے پرچہ لیک مقدمات میں درج ایف آئی آر کے تحت وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہی رہیں گے۔ سی بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ NEET-UG 2024 کا سوالیہ پرچہ چوری کرنے، اسے تقسیم کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے والے تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق پوری سازش بے نقاب ہو چکی ہے اور تمام ملزمان کو قانون کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ 4 جون 2024 کو امتحان کے نتائج جاری ہوتے ہی ملک بھر میں تنازع کھڑا ہو گیا۔ تاریخ میں پہلی بار 67 طلبہ نے 720 میں سے مکمل 720 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جن میں سے کئی امیدوار ایک ہی امتحانی مرکز سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے بعد بہار پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جھارکھنڈ کے ہزار ی باغ میں واقع ایک امتحانی مرکز سے سوالیہ پرچہ چوری کیا گیا تھا اور اسے پٹنہ کے بعض امتحانی مراکز اور محفوظ مقامات پر امیدواروں کو امتحان سے ایک رات پہلے رٹایا گیا تھا۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments