Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

راہل گاندھی کے ساتھ پولیس کی ’دھکا مکی‘، کانگریس نے لوک سبھا میں دیا استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس

راہل گاندھی کے ساتھ پولیس کی ’دھکا مکی‘، کانگریس نے لوک سبھا میں دیا استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہِبی ایڈن نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس کی خاتون اراکین پارلیمنٹ کے پارلیمانی استحقاق کی خلاف ورزی (بریچ آف پرولیج) کے معاملے میں نوٹس پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے پرامن احتجاج کے دوران پولیس نے راہل گاندھی سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ دھکا مکی اور بدسلوکی کی۔ لوک سبھا کے جنرل سیکریٹری کو بھیجے گئے اپنے مکتوب میں ہِبی ایڈن نے کہا کہ 21 جولائی کو کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ طلبا اور نوجوانوں کے حق میں پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ احتجاج ایک روز قبل طلبا کے خلاف پولیس کارروائی اور تعلیمی امتحانات میں سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے کے واقعات کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا، اس کے باوجود پولیس نے راہل گاندھی کے ساتھ "بے رحمانہ دھکا مکی" کی اور انہیں زبردستی حراست میں لے کر دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم منتقل کر دیا۔ ایڈن کے مطابق، قائد حزب اختلاف کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ نہ صرف ان کے پارلیمانی استحقاق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ جمہوری اقدار اور پارلیمانی روایات کے بھی منافی ہے۔ ہِبی ایڈن نے اپنے نوٹس میں کہا کہ ملک بھر میں طلبا اور نوجوان کافی عرصے سے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق راہل گاندھی ان طلبا اور نوجوانوں کی آواز پارلیمنٹ اور سڑک دونوں جگہ بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے طلبا کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی اور احتجاج کو دبانے کے لیے 20 جولائی کو دہلی میں طلبا کے مارچ کے دوران پولیس طاقت کا استعمال کیا گیا۔ ایڈن کے مطابق، 21 جولائی کو راہل گاندھی سمیت اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ انہی معاملات پر احتجاج کر رہے تھے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ احتجاج کے دوران خاتون اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بھی دھکا مکی اور بدسلوکی کی گئی، جو خواتین اور سیاسی مخالفین کے تئیں حکومت کے رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور مرکزی حکومت نے راہل گاندھی، دیگر کانگریس اراکین پارلیمنٹ اور خصوصاً خاتون ارکان کے پارلیمانی استحقاق اور پرامن احتجاج کے جمہوری حق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہِبی ایڈن نے لوک سبھا سیکریٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مناسب کارروائی کی جائے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments