National

ہندستانی باشندوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفارتخانہ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ

ہندستانی باشندوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفارتخانہ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ

نئی دہلی، 02 اکتوبر (: مشرق وسطی میں سکیورٹی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکومت ہند نے ہندستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور وہاں رہنے والے ہندستانیوں کو تہران میں واقع ہندستانی سفارت خانے کے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے بدھ کے روز یہاں جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ "ہم خطے میں سکیورٹی کی صورتحال میں حالیہ اضافے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔" ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ "جو لوگ فی الحال ایران میں موجود ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments