نئی دہلی، 23 اپریل :جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے ناراض ہندستان نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اور سنجیدہ سفارتی اور اسٹریٹجک فیصلے لیتے ہوئے سندھ آبی معاہدہ پر روک لگانے کے ساتھ ساتھ اٹاری میں واقع انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کو بھی بند کر دیا ہے۔ ہندوستان نے ایک طرح سے 'سفارتی اسٹرائیک' کی ہے اور پاکستان پر 'پانچ پابندیاں' لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کی شام دیر گئے یہاں مرکزی کابینہ کی سلامتی امور کی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے رات دیر گئے ایک خصوصی بریفنگ میں صحافیوں کو ان فیصلوں سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہندوستان نے سندھ آبی معاہدے کو روک دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اٹاری انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے ایک اور سخت فیصلہ لیتے ہوئے سارک ویزا کے تحت پاکستانی شہریوں کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے سارک ویزا کے حامل ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو یکم مئی سے پہلے ہندوستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ ایک اور فیصلے میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ کے مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے اوراسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے تینوں افواج کے ایڈوائزرس کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک اور بڑے فیصلے میں اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں معاون عملے کی تعداد 55 سے کم کر کے 30 کی جائے گی۔ ان فیصلوں سے پاکستان پر شدید اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔
Source: uni news
ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس
رافیل اڑانے والے پہلے کشمیری پائلٹ مسلمان ونگ کمانڈر ہلال احمد، جانئے کیا آپریشن سندو ر میں لیا یھا حصہ؟
جموں و کشمیر: اوڑی میں پاکستانی فوج کی گولہ باری سے خاتون از جان، 3 زخمی
حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایکس نے ہندستان میں 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا، ''
امبانی گروپ 'سندور' کو ٹریڈ مارک بنانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا
بی ایس ایف کے جوانوں نے سانبہ سیکٹر میں سات دہشت گردوں کو کیا ہلاک
پاکستان نے پھر منہ کی کھائی، جموں ایئر پورٹ پر حملے کی کوشش ناکام، سبھی میزائلیں مار گرائی گئیں
ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس
بھارتی بحریہ کا بحیرہ عرب سے بڑا آپریشن شروع، پاکستان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ججوں کی تقرری کے لیے تجویز کردہ ناموں کو جلد منظور کرے مرکزی حکومت: سپریم کورٹ
پاکستان کے تین فائٹر جیٹ کو ہندستان نے مار گرایا،ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا،پاکستان کے تمام حملے ناکام
مسافر پرواز کے روانگی سے تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں: ایئر انڈیا
جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان کئی اضلاع میں سنیچر تک اسکول بند
جموں میں پاکستانی ڈرون حملے: ائر ڈیفنس کا فوری ردعمل، کئی ڈرون مار گرائے گئے