نئی دہلی،4 نومبر :) ہندستان نے کینیڈا کے برامپٹن میں ہندو سبھا کے مندر میں خالصتانی عسکریت پسندوں کے تشدد کی سخت مذمت کی ہے اور کینیڈا کی حکومت سے مندروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ "ہم کل برامپٹن، اونٹاریو میں ہندو سبھا مندر میں انتہا پسندوں اور علیحدگی پسندوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔" جیسوال نے کہا، "ہم کینیڈا کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام عبادت گاہوں کو اس طرح کے حملوں سے محفوظ رکھا جائے۔ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی حکومت کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کے بارے میں انتہائی فکر مند ہے۔ ہمارے قونصلر افسران کو ڈرانے، ہراساں کرنے اور تشدد سے محفوظ رہنا چاہیے کیونکہ وہ ہندستانی اور کینیڈین شہریوں کی یکساں خدمت کرتے ہیں۔ کانگریس نے کینیڈا میں عقیدت مندوں کو مندر جانے سے روکنے کی ویڈیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کی حکومت خالصتان کے حامیوں کے بجائے مندر جانے والے عقیدت مندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، جس سے ہندوستانی حکومت کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے پیر کو یہاں ایک ویڈیو میں کہا’’صبح سے ہی کینیڈا سے ایسے ویڈیوز آ رہے ہیں جن میں ہندو عقیدت مندوں کو مندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔ خالصتان کے حامی مندر کے باہر نعرے لگا رہے ہیں اور پرتشدد احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے کینیڈین پولیس ان عقیدت مندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو مندر جانا چاہتے ہیں اور پرتشدد مظاہروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو کینیڈا کی حکومت کے ساتھ سختی سے اٹھائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔‘‘
Source: uni news service
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
باغپت میں شادی شدہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال
اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروہوں کے درمیان تنازع، پُرتشدد جھڑپوں میں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی , کرفیو نافذ
لکھنؤ میں پانچ لوگوں کا قتل، نئے سال کے جشن کے بعد بیٹے نے چار بہنوں اور ماں کو قتل کر دیا
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
حج اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جنوری تک مزید توسیع