Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا مطلب ہوتا ہے آپ کا کام مکمل ہو چکا، نصیرالدین شاہ

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا کہ انھوں متعدد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز لینے سے انکار کیا۔ 5 دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کے بعد بھی 76 سالہ نصیرالدین شاہ اس وقت اپنے فنی سفر کے ایک اور سنہری دور سے گزر رہے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہدایتکار عمران علی کی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ میں ان کی اداکاری کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے۔ یہ فلم نہ صرف تنقیدی سطح پر کامیاب رہی بلکہ باکس آفس پر بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ایمیزون ایم ایکس پلیئر کی سیریز میڈ اِن انڈیا میں جے آر ڈی ٹاٹا کا کردار ادا کرنے پر بھی نصیرالدین شاہ کو کافی پذیرائی ملی۔ ان تمام کامیابیوں کے باوجود انھوں نے واضح کر دیا ہے کہ ابھی انکا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میں واپس آؤں گا کی ٹیم نے ممبئی میں فلم کے 50 روز سنیما گھروں میں کامیابی سے مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا، جو عہد حاضر میں ایک غیر معمولی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔ اس رومانوی فلم میں دلجیت دوسانجھ، شرواری اور ویدانگ رائنا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم عمران علی کی کئی برسوں بعد پہلی بڑی باکس آفس کامیابی ہے۔ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے اپنی فلم کی کامیابی اور اپنے کیریئر کے بارے میں اظہار خیال ہوئے کہا کہ حال ہی میں مجھے کئی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کی پیشکش کی گئی، لیکن میں نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دراصل یہ کہنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے کہ اب آپ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ یہ ایوارڈ لے کر رخصت ہو جاؤں۔ اسی لیے میں ایسے اعزازات قبول کرنے انکار کیا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا کام ابھی ختم ہوا ہے۔ نصیرالدین شاہ نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کا آغاز 1970 کی دہائی کے وسط میں متوازی سنیما سے کیا، بعد میں انہوں نے فلم ہم پانچ کے ذریعے بالی ووڈ فلموں میں قدم رکھا اور باکس آفس پر ہٹ کئی فلموں میں کام کیا۔ انہیں 1979 میں فلم سپرش اور 1984 میں پار کے لیے بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ ملا، جبکہ 2005 میں فلم اقبال کے لیے بہترین معاون اداکار کا قومی ایوارڈ حاصل ہوا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

11 months ago

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments