سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے متعلق جاری تنازعہ کے درمیان سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سرکاری بنگلہ خالی کرنے میں تاخیر کے متعلق کہا کہ ان کی بیٹیاں ریئر ڈِس آرڈر سے متاثر ہیں، جن کے لیے انہوں نے گھر میں ہی آئی سی یو کا سیٹ اَپ کیا ہے اور ان کے کسی نئے گھر میں شفٹ ہونے کے لیے ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ واضح ہو کہ جسٹس چندرچوڑ سی جے آئی کی رہائش گاہ چھوڑنے کے بعد 3 مورتی مارگ پر الاٹ شدہ سرکاری رہائش میں رہیں گے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ابھی دہلی میں 5 کرشنن مینن مارگ پر ٹائپ 7 بنگلہ میں رہ رہے ہیں۔ بار اینڈ بنچ سے بات کرتے ہوئے سابق سی جے آئی نے کہا کہ ’’ہم نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کر لیا ہے۔ صرف روزانہ استعمال ہونے والا فرنیچر باہر ہے، جسے ایسے ہی ٹرک میں رکھ کر نئے گھر لے جائیں گے۔ اس سب میں مشکل سے 10 روز اور لگیں گے یا زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی سابق سی جے آئی نے بتایا کہ پہلے بھی کئی ججوں کو بنگلےa میں رہنے کا وقت بڑھایا جا چکا ہے۔ واضح ہو کہ جسٹس چندرچوڑ نومبر 2024 میں سی جے آئی کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انہیں اس بنگلہ میں رہتے ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مرکزی شہری ترقی کی وزارت کو خط لکھ کر بنگلہ خالی کرانے کو کہا۔ خط میں بتایا گیا کہ انہیں عارضی رہائش گاہ کے طور پر ٹائپ 7 بنگلہ ملا تھا، لیکن سپریم کورٹ انتظامیہ سے درخواست کر کے انہوں نے پرانے بنگلہ میں 30 اپریل 2025 تک رہنے کی اجازت طلب کی تھی۔ سابق سی جے آئی چندرچوڑ کا کہنا ہے کہ انہیں تین مورتی مارگ پر جو نیا بنگلہ ملا ہے، اس میں کام چل رہا تھا اور ٹھیکیدار نے جون تک کام ختم کرنے کی بات کہی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ 2 سال سے یہ بنگلہ خالی تھا کیوں کہ کوئی بھی جج اس بنگلہ میں رہنے کے لیے تیار نہیں تھے اس لئے اس میں کافی کام ہونا تھا۔ جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ انہوں نے 3 ماہ کے لیے کرایہ پر بھی گھر لینے کو سوچا لیکن کوئی بھی مکان مالک اتنی کم مدت کے لیے مکان دینے کو تیار نہیں ہے۔ جسٹس چندچوڑ نے کہا کہ ’’ان کی بیٹیاں اب 16 اور 14 سال کی ہیں، وہ اب 6 سال کی چھوٹی بچی نہیں ہیں۔ ان کی اپنی عزت، پرائیویسی اور ضروریات ہیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں، جیسے باتھ روم کے دروازے کا سائز تاکہ ان کا وہیل چیئر اندر جا سکے۔‘‘ واضح ہو کہ جسٹس چندرچوڑ کی 2 بیٹیاں پرینکا اور ماہی جنہیں انہوں نے گود لیا ہے، دونوں نیملین میوپیتھی نام کے ڈِس آرڈر کا شکار ہیں۔
Source: social media
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل
بابا رام دیو کی پتنجلی ڈابر چیون پراش کے خلاف اشتہار نہیں چلا سکتی، دہلی ہائی کورٹ نے لگائی پابندی
مالی میں تین ہندستانی شہری اغوا، القاعدہ سے منسلک گروہ پر شبہ؛ ریسکیو آپریشن جاری
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز
ہاپوڑ:سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
غریب بچوں کے لیے فنڈ کی قلت، مگر مودی کے سفری اخراجات میں کوئی کمی نہیں: راہل گاندھی
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
گوپال کھیمکا قتل کیس: وکاس عرف راجا پولیس مقابلے میں ہلاک، ہتھیار سپلائی کا الزام