مٹیا برج ہندستانی لائبریری کی ماہانہ ادبی نشست و جلسہ استقبالیہ مورخہ 10 مئی 2024 بروز جمعہ بوقت 7 بجے شام کتب خانہ ہٰذا میں زیر صدارت مشہور و معروف شاعر جناب انور حسین انجم انعقاد پذیر ہوئی ،نقابت کے فرائض ابھرتے ہوئے نقیب رشید مینائی نے اپنے خوبصورت انداز میں انجام دئے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب ارشاد مظہری، سراج الدین نیرشریک بزم ہوئے _سب سے پہلے صدر بزم کی خدمت میں ماسٹر جاوید اختر نے پھولوں کا ایک گلدستہ پیش کیا بعدہ تمامی مہمانانِ خصوصی کی خدمت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا گیا _پروگرام کا آغاز صدر محترم کی نعت شریف سے کیا گیا، جسے معروف ترنم نواز تاج محمد تاج نے اپنی مترنم آواز میں پیش کی اور روح پرور سماں باندھ دیا - ہندستانی لائبریری کی یہ روایت رہی ہے کہ صاحب کتاب کی حوصلہ افزائی کے لئے گاہے گاہے اعزازی استقبالیہ کے ہمراہ شعری نشست کرتی رہی ہے، اس شعری نشست کا بنیادی مقصد "عکس عبقری" کی مصنفہ کوثر پروین کوثر کو استقبالیہ دینا تھا، اور اس کی رونمائی بھی مقصود تھی - رسمِ رونمائی معروف شاعر و ادیب جناب شبیر ذوالمنان نے کوثر پروین کوثر پر "ایک حقیقی فنکارہ" کےعنوان سے ایک پر مغز مضمون پڑھا جسے شعراء سامعین نے خوب داد و تحسین سے نوازا - کوثر پروین صاحبہ نے بھی اپنے تاثرات میں لائبریری کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ میرے لئے بڑے شرف کی بات ہے کہ لائبریری کی جانب سے مجھے استقبالیہ دیا گیا، ان تمام رسومات کے بعد شعری دور کا آغاز ہوا - جن شعراء کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان کے اسمائے گرامی یوں ہیں نیر اعظمی، انور حسین انجم، شاہد حسین شاہد، مشتاق افضل، ارشاد مظہری، سراج الدین نیر، محمد صابر نظر، اسماعیل نظر، عامر عطا امتیاز قیصر، آفتاب عالم آفتاب، بلال صابر، ساجد اختر، محمد حفیظ اشرف، محترمہ انیسہ صابری، کوثر پروین کوثر، شرف الدین ظرف، فیروز احمد فائز، اشتیاق رہبر اور سحر مجیدی شامل تھے-شرکاء نشست محمد جمال، ماسٹر جاوید اختر ،ماسٹر نوشاد عالم، داود قریشی، حکیم سعید احمد، محمد فیاض، محمد عثمان، ابوالحسن اور مبارک حسین تھے - بطور اظہارِ تشکر محمد جمال (اعزازی جنرل سیکرٹری) نے اس ادبی و شعری نشست کو مکمل جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے شرکاءو حاضرین نشست کا شکریہ ادا کیا - پروگرام 11 بجے شب اختتام پذیر ہوا اشفاق حسین (نائب معتمد ادارہ ہٰذا)
Source: Akhbare Mashriq News Service
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم پکھرایاں میں دعائیہ نشست کا انعقاد
چمپارن کے نیناہا،بنولیاگاؤں میں امارت شرعیہ کی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کو مالی امداد
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ میں واقع اسکول کا مدھیامک میں سو فیصد ریزلٹ رہا
گیان چندر پولی ٹکنک کالج میں صارفین بیداری پروگرام کا اہتمام
اردو- ہندی اور سنتھالی نہیں تو ہم بھی نہیں۔۔۔!!" "ہندی، اردو، اور سنتھالی محاذ مہم" کا دوٹوک اعلان۔۔۔!!
ایل ایل بی میں داخلے کےلئے مفت میں کراش کورس کرائے جا رہے ہیں
آئی سی ایس سی کے امتحان میں اخناس اختر نے 94.8 فیصد لا کر قوم ملت کا نام روشن کیا
پولس کی جانب سے ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا اہتمام
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال بھی وقف معاملے پر لا بورڈ کے ساتھ ہے
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
سینکٹروں ضرورت مندمریضوں کی مفت میں صحت کی جانچ کی گئی