اٹلی کے ایک اخبار کا دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا اخبار پرنٹ کیا ہے جس کا مکمل ایڈیشن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اطالوی روزنامے ”ایل فوگلیو“ نے ایک ماہ کی مسلسل جدو جہد کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کیا۔ "ایل فوگلیو اے آئی” نامی یہ چار صفحات پر مشتمل ایڈیشن اخبار کے عام بروڈ شیٹ ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے جو اخبار فروشوں کے علاوہ آن لائن بھی دستیاب ہے۔ اخبار کے بانی جولیانو فیرارا نے اس کامیاب صحافتی تجربے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دنیا کا پہلا روزنامہ ہوگا جو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے، اس میں ہر چیز کے لیے مثلاً تحریر، سرخیاں، اقتباسات، خلاصے حتیٰ کہ طنز و مزاح کے لیے بھی اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اخبار میں صحافیوں کا کردار صرف اے آئی سافٹ ویئر میں سوالات داخل کرنے اور جوابات پڑھنے تک محدود رہے گا۔ یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب دنیا بھر میں خبر رساں ادارے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو کس طرح استعمال کیا جائے۔ اس ماہ کے آغاز میں اخبار دی گارڈین نے رپورٹ کیا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نیوز بھی اے آئی کا استعمال کرکے عوام کو ذاتی نوعیت کا مواد فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اخبار کے پہلے صفحے پر ایک مضمون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں شائع کیا گیا ہے، جس میں ”اطالوی ٹرمپ پرستوں کا تضاد“ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ”کینسل کلچر“ کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، لیکن جب ان کا ہیرو آمریت جیسے اقدامات کرتا ہے تو وہ یا تو نظرانداز کر دیتے ہیں یا خوش ہوتے ہیں۔ اس اخبار میں تمام مضامین صاف، سادہ اور بامعنی انداز میں تحریر کیے گئے ہیں اور ان میں کوئی نمایاں لسانی یا گرامر کی غلطی نہیں پائی گئی۔ تاہم، خبروں میں کسی بھی انسانی ذرائع کے براہ راست اقتباسات شامل نہیں کیے گئے۔
Source: social media
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکا کے یمن میں کئی مقامات پر حملے، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کیخلاف حکم جاری کرنیوالے جج کے مواخذے سے انکار
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں
خلاء میں پھنسے خلاء باز 9 ماہ بعد بلآخر زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے
امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری ... انٹرنیٹ سروس وسیع طور پر متاثر
ایران : اخلاقی پولیس "گشت ارشاد" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
غزہ: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، ایک غیرملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان