National

مرکزی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بنگلہ دیش کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مرکزی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بنگلہ دیش کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نئی دہلی، 05 اگست : پیر کی دیر شام مرکزی کابینہ کی سلامتی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی پیش رفت اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ہندستان آمد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ذرائع نے دیر رات بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر سکیورٹی امور کی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ میٹنگ میں مسٹر مودی کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور چند سینئر افسران نے شرکت کی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments