Entertainment

منوج کمار کی آخری رسومات کے موقع پر ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز پر سیخ پا

منوج کمار کی آخری رسومات کے موقع پر ابھیشیک بچن فوٹوگرافرز پر سیخ پا

ممبئی میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار منوج کمار کی آخری رسومات کے موقع پر معروف اداکار ابھیشیک بچن نے پاپارازی کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیشیک بچن میڈیا کے ایک رکن پر غصے سے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور کیمرہ ہٹاتے ہیں۔ منوج کمار کی آخری رسومات 5 اپریل کو ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں انجام دی گئیں جہاں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ امیتابھ بچن جہاں سلیم خان سے خوش دلی سے ملاقات کر رہے تھے، وہیں پیچھے چلتے ہوئے ابھیشیک پاپارازی کے مسلسل فوٹو لینے پر مشتعل ہو گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک فوٹوگرافر کا ہاتھ پیچھے دھکیلتے ہیں اور پھر میڈیا کے ایک فرد سے کچھ سخت جملوں کا تبادلہ کرتے ہیں، جس کے بعد وہ کار میں سوار ہو کر روانہ ہو جاتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک اور دلچسپ لمحہ اس وقت سامنے آیا جب امیتابھ بچن نے سلیم خان سے مصافحہ کیا اور ان کے ساتھ مختصر گفتگو کے بعد گلے ملے۔ بعد ازاں ابھیشیک بچن نے بھی سلیم خان کو گرمجوشی سے گلے لگایا۔ اس موقع پر دونوں باپ بیٹا سفید کُرتا پاجامہ اور سیاہ جیکٹ پہنے نظر آئے۔ 87 سالہ منوج کمار کا انتقال 4 اپریل کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں عمر رسیدگی کے باعث ہوا۔ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، جن میں تین توپوں کی سلامی بھی شامل تھی۔ جنازے میں زید خان، پریم چوپڑا، رضا مراد، ارباز خان سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ شاشی گوسوامی کو زار و قطار روتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کر دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments