National

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر پربھات جھا کا انتقال

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر پربھات جھا کا انتقال

بھوپال، 26 جولائی :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مدھیہ پردیش یونٹ کے سابق صدر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پربھات جھا کا دہلی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ مسٹر پربھات جھا کچھ عرصے سے دہلی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے کل دیر رات آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر بہار کے ضلع مدھوبنی میں ان کے آبائی گاؤں کریمائی میں مسٹر جھا کی آخری رسومات ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی نعش کو بہار کے ضلع مدھوبنی میں کرمائی گاؤں لے جایا جائے گا اور وہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ مسٹر پربھات جھا 4 جون 1957 کو بہار کے ضلع سیتامڑھی میں پیدا ہوئے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ صحافی تھے۔ انہوں نے روزنامہ سودیش گوالیار میں کام کیا اور بعد میں وہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نقیب کمل سندیش کے ایڈیٹر بھی رہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments