National

مدھیہ پردیش کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں اسکور کیا 99.99 پرسنٹائل

مدھیہ پردیش کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں اسکور کیا 99.99 پرسنٹائل

برہان پور: برہان پور کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں پورے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے قومی سطح کے انجینئرنگ بھرتی امتحان میں 99.9992 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ ماجد کی کامیابی پر ان کے خاندان میں جشن کا ماحول ہے۔ ماجد حسین نے بتایا کہ جب وہ 11 ویں کلاس میں تھے تو انہوں نے ایک پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ جوائن کر لیا تھا۔ تقریباً دو سال کی محنت کا نتیجہ ہے کہ اب JEE-Mains 2025 میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ماجد نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے گھر والوں کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے شروع سے ہی اپنے خاندان کی حمایت حاصل رہی۔ میرے والد نے مجھے اچھی تعلیم دی اور مجھے اپنے اساتذہ کا بھی بہت تعاون ملا۔ میری توجہ اب ایڈوانس میں اچھا رینک حاصل کرنے پر ہے تاکہ میں ایک اچھا انجینئر بن سکوں۔‘‘ ماجد کی والدہ سکینہ حسین نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماجد نے JEE-Mains 2025 میں 99.99 پرسنٹائل حاصل کیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ میرے بیٹے نے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ماجد اپنی پڑھائی تئیں ایماندار اور وقف تھا۔ میں دوسرے بچوں سے بھی کہنا چاہوں گی کہ وہ محنت کرتے رہیں تاکہ وہ کامیابی حاصل کر سکیں۔‘‘ ماجد حسین نے IIT-JEE مینز 2025 میں 99.9992 پرسنٹائل اسکور کرکے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف ان کا خاندان خوش ہے بلکہ اسکول اور شہر کے لوگ بھی فخر محسوس کررہے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments