International

مدارمیں جانوروں کے ساتھ ایک کیپسول بھیجا،مسقتبل میں انسانی مشن کی تیاری ہے:ایران

مدارمیں جانوروں کے ساتھ ایک کیپسول بھیجا،مسقتبل میں انسانی مشن کی تیاری ہے:ایران

ایران نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے جانوروں کے ساتھ ایک کیپسول مدار میں بھیجا ہے کیونکہ وہ آئندہ سالوں میں انسانی مشن کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کی ایک رپورٹ میں ٹیلی مواصلات کے وزیر عیسیٰ زارع پور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیپسول کو 130 کلومیٹر (80 میل) دور مدار میں چھوڑا گیا۔ زارع پور نے کہا، 500 کلوگرام (1,000 پاؤنڈ) کیپسول کے اجراء کا مقصد آنے والے سالوں میں ایرانی خلابازوں کو خلا میں بھیجنا ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیپسول میں کس قسم کے جانور تھے۔ ایران کبھی کبھار سیٹلائٹس اور دیگر خلائی جہازوں کے کامیاب اجراء کا اعلان کرتا ہے۔ ستمبر میں ایران نے کہا تھا کہ اس نے ڈیٹا جمع کرنے والا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا۔ 2013 میں ایران نے کہا کہ اس نے ایک بندر خلا میں بھیجا اور اسے کامیابی سے واپس بھی لے کر آیا تھا۔ ایران نے کہا ہے کہ اس کا سیٹلائٹ پروگرام سائنسی تحقیق اور دیگر سویلین مقاصد کے لیے ہے۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک طویل عرصے سے اس پروگرام کو مشکوک قرار دے رہے ہیں کیونکہ اسی ٹیکنالوجی کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments