National

امانت  اللہ خان کی گرفتاری پر عدالت نے لگائی روک

امانت اللہ خان کی گرفتاری پر عدالت نے لگائی روک

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے امانت اللہ کو بھی پولیس تفتیش میں شامل ہونے کو کہا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے پیش ہونے وکیل نے کہا کہ اس وقت تک امانت اللہ کو مگتعلقہ علاقے سے باہر نکال جانا چاہیے کیونکہ امن و امان کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ اس پر امانت اللہ خان کے وکیل نے کہا کہ وہ وہاں کے رکن اسمبلی ہیں اوراس حلقہ کے رہائشی بھی ہیں ۔ وہ وہاں سے کیسے دور جاسکتے ہیں ؟ امانت اللہ خان نے راؤز ایونیو کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے یہ سوال کیا تھا کہ آپ اتنے دنوں سے کیا کر رہے تھے؟ پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ امانت اللہ پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کا الزام ہے۔ انہوں نے گرفتار شدہ شخص کو فرار ہونے میں مدد کی۔ پیر کو دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر میں پولیس ٹیم پر حملہ سلسلے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ایم ایل اے کی قیادت میں ہجوم نے قتل کی کوشش کے ایک ملزم کو حراست سے فرار ہونے میں مدد کی۔ ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ مبینہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے شہباز خان نامی ملزم کو گرفتار کر نے کو شش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران امانت اللہ خان کے حامیوں کی پولیس ٹیم سے مبینہ طورپر جھڑپ ہوئی اور شہباز فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments