National

مالیگاؤں دھماکہ: ملزمہ سادھوی پرگیہ 3 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی

مالیگاؤں دھماکہ: ملزمہ سادھوی پرگیہ 3 اکتوبر کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی

ممبئی، 02 اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق رکن پارلیمنٹ اور مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خصوصی عدالت کی ہدایت کے بعد جمعرات کو عدالت میں پیش ہونے کی امید ہے۔ ایک وکیل نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ پیر کو کیس میں حتمی دلائل کی سماعت کے دوران ان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ سادھوی کو مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے کیونکہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اور ٹھیک سے دیکھنے کے قابل نہیں ہیں۔ ان کے وکلاء نے اس بنیاد پر عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی کہ ان کی صحت بہتر ہونے پر انہیں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ وکیل جمعرات کو عدالت میں پیشی تک روزانہ کی بنیاد پر استثنیٰ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، بصورت دیگر ضروری احکامات جاری کئے جائیں گے۔ 2008 کے اس کیس میں سادھوی اور دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 29 ستمبر 2008 کو ناسک کے مالیگاؤں قصبے میں ایک موٹر سائیکل سے منسلک بم میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 6 افراد ہلاک اور 101 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے نومبر 2008 میں اس سلسلے میں 11 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments