National

مالی سال 25-2024 میں اقتصادی شرح ترقی 6.5-7.0 فیصد رہے گی: سروے

مالی سال 25-2024 میں اقتصادی شرح ترقی 6.5-7.0 فیصد رہے گی: سروے

نئی دہلی، 22 جولائی:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کے روز لوک سبھا میں مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کیا، جس میں 2024-25 کے لیے ہندستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.5 سے 7.0 فیصد تک رہنے کا تخمینہ پیش کیا گیا۔ گذشتہ مالی سال 2023-24 میں ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں ایک اندازے کے مطابق 8.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مسلسل مضبوط اقتصادی اصلاحات کی بدولت ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ محترمہ سیتا رمن منگل کے روز صبح 11 بجے لوک سبھا میں مالی سال 2024-25 کا مکمل بجٹ پیش کریں گی، جس میں معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ہی روزگار کے فروغ کے لیے اسکیموں اور پروگراموں پر خصوصی زور دینے کی امید ہے۔ وزیر خزانہ نے عام انتخابات سے قبل فروری میں عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments