National

ہماچل : سرد موسم میں گرمی، سولن اور دھرم شالہ کی گرمی نے ریکارڈ توڑ دیا

ہماچل : سرد موسم میں گرمی، سولن اور دھرم شالہ کی گرمی نے ریکارڈ توڑ دیا

شملہ،4 نومبر: ہماچل پردیش میں اب نومبر کے سرد موسم میں بھی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ رواں سیزن میں سورج کی بڑھتی ہوئی تمازت کے باعث نومبر کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ریاست جہاں اکتوبر کے مہینے میں خشک رہی وہیں نومبر کا مہینہ بھی خشک موسم کے ساتھ شروع ہوا۔ دن بہ دن بڑھتی گرمی کی وجہ سے اتوار کو سولن اور دھرم شالہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ان دونوں مقامات پر نومبر میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق سولن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.0 ڈگری سیلسیس اور دھرم شالہ میں 27.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو اونا، سولن، کیلونگ اور کانگڑا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ان علاقوں میں نومبر میں اب تک کا سب سے زیادہ پارہ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں راجدھانی شملہ سمیت پوری ریاست کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے نومبر کی دھوپ نے لوگوںکو پسینہ پسینہ کردیا ہے۔ اگلے دس روز تک موسم صاف رہنے کا امکان ہے اور اگلے تین روز تک بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے 8 نومبر کے بعد بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیاتی مرکز کے سائنسدان شوبھت کٹیار نے کہا کہ ہماچل پردیش میں اگلے دس دنوں تک موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ 12 نومبر تک ریاست کے تمام علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 نومبر کو ریاست کے چمبا، کانگڑا اور لاہول اسپتی کے اونچائی والے علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ریاست میں اگلے دس دنوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔ 8 نومبر تک پوری ریاست میں درجہ حرارت ایسا ہی رہے گا۔ نومبر کے مہینے میں سولن میں اب تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.0 ڈگری سیلسیس اور دھرم شالہ میں 27.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو اونا میں نومبر کے مہینے میں درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ 8 نومبر کے بعد زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے تاہم اس کے باوجود درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ کم درجہ حرارت کی وجہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی عدم موجودگی اور موسم کا خشک رہنا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments